سندھ ٹینس چیمپئن شپ 12 جولائی سے شروع ہو گی

سندھ ٹینس چیمپئن شپ 12 جولائی سے شروع ہو گی

  

کراچی (اے پی پی) 19 ویں سندھ سپورٹس بورڈ ڈویلپمنٹ سیریز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 12 جولائی سے یونین کلب میں شروع ہو گی۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جولائی تک اپنی انٹریز جمع کرا دیں۔ چیمپئن شپ میں ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر انڈر 17 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 15 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 13 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 11 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 9 سنگلز اور انڈر 15 ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے تمام تر انتظامات کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -