فٹبال کھلاڑیوں کے تبادلوںاور معاوضوں میں کمی

فٹبال کھلاڑیوں کے تبادلوںاور معاوضوں میں کمی

  

 زےورخ (آئی اےن پی )فیفا نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف فٹبال کلبوں کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلوں کی تعداد اور کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کمی دیکھنے کو ملی ۔کھلاڑیوں کی خرید و فروخت کے طے پانے والے معاہدوں کی تعداد میں بھی نو فیصد کمی ہوئی۔ ان معاہدوں کی مجموعی قدر بھی چونتیس فیصد گری۔اس سال دنیا بھر کے 4973تبادلوں سے مجموعی آمدنی576 ملین ڈالر رہی۔اس کمی کی وجہ عالمی اقتصادی مسائل کے علاوہ یورپی فٹبال کلبوں کی تنظیم یوئیفا کی جانب سے متوقع نئے مالیاتی قوانین بتائی جاتی ہے۔یہ اطلاعات فیفا کے ٹرانسفر میچنگ سسٹم کی جانب سے دی گئیں جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی فٹبال میں کھلاڑیوں کے تبادلوں کو شفاف اور ان میں قوانین سے مطابقت پیدا کرتا ہے۔یورپ کی پانچ بڑی فٹبال لیگوں انگلینڈ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور سپین میں کھلاڑیوں کے تبادلے پہلی جولائی سے اکتیس اگست تک کیے جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -