پیرس اتھلیٹک،ٹائی سن گے نے 100 میٹر ریس جیت لی
پےرس (آئی اےن پی )امریکہ کے ٹائی سن گے نے ہم وطن جسٹن گاٹلین کو پیرس ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹک چیمپئن شپ کے سو میٹر ایونٹ میں شکست دیدی ۔ویمن ایونٹ میں آسٹریلیا کی سیلی پئیر سن فاتح رہیں ۔ پیرس میں ہونیوالی اتھلیٹک چیمپئن شپ کی ایک سو میٹر ریس میں ٹاءسن گے نو اعشاریہ نو نو سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے ۔ سابق چیمپئن کے ہم وطن جسٹین گاٹلین دو سری اور فرانس کے کرسٹوفی لیمائٹرے تیسری پوزیشن پر رہے ۔پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کے ڈیجین جیبرمیسکیل کو فتح ملی۔ایتھوپیا ہی کے ہاگوس کا دوسرا اور کینیا کے کوئچ کا تیسرا نمبر رہا۔ آٹھ سو میٹر ریس کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔خواتین مقابلوں کے سو میٹر ہرڈلز ریس میں آسٹریلیا کی سیلی پئیرسن فاتح رہیں۔ مینز پول والٹ میں امریکہ کے رینوڈ لاوینے بازی لے گئے جبکہ چار سو میٹر ہرڈلز ریس میں جویئر کلسن کا پہلا نمبر رہا ۔