بھارتی بلے باز یوراج سنگھ صحت یاب ‘دوبارہ سے پریکٹس شروع کر دی

بھارتی بلے باز یوراج سنگھ صحت یاب ‘دوبارہ سے پریکٹس شروع کر دی

  

 نئی دلی(جی این آئی) بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کے لیے امید ظاہر کر دی۔ کینسر کے علاج سے صحت یاب ہو کر دو ماہ قبل امریکا سے بھارت پہنچنے والے یوراج سنگھ نے کرکٹ گراو¿نڈ میں دوبارہ سے پریکٹس شروع کر دی۔یووراج کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ رواں سال ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر اپنی بہترین پرفارمنس دکھاو¿ں گا۔یوراج سنگھ کی آل راو¿نڈ پرفارمنس کے باعث بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2011 کی چیمپئن بنی۔ بیٹسمین کو کینسر کے خلاف جنگ کر کے صحت یابی حاصل کرنے پر اعزازیہ طورپر ارجونا ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -