بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز 21 جولائی کو ون ڈے میچ سے کرے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز 21 جولائی کو ون ڈے میچ سے کرے گی

نئی دہلی(آئی اےن پی) بھارتی ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز 21 جولائی کو ون ڈے کرکٹ میچ سے کرے گی ، بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔ بھارت اور سری کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی اسی مقام پر 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 28 جولائی ، چوتھا 31 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی