اولمپکس،لندن کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دیدی

اولمپکس،لندن کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دیدی

  

لندن(آئی اےن پی )لندن اولمپکس کے آغاز سے قبل منتظمین کو چند مسائل کا سامنا ہے،اب لندن کے ڈیری فارمرز نے میگاایونٹ کے دوران دودھ کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے دی، ان کا مطالبہ ہے کہ دودھ کی قیمتیں کم کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیونکہ چار بڑے ڈیری پراسیسرز نے ان سے آئندہ ان کی پیداوار کم قیمت پر خریدنے کا اعلان کیا ہے ، اس طرح فارمرزکے منافع میں کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ڈیری فارمرزکا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو آئندہ ہفتے سے دودھ کی ترسیل بندکردی جائے گی جو اولمپکس کے دوران بھی جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -