انگلینڈ کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

  

لندن (اے پی پی) انگلینڈ نے آئندہ ماہ شیڈول انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کینٹ آل راﺅنڈر ایڈم بال ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایسیکس وکٹ کیپر بلے باز بین فوکز نائب کپتان ہوں گے۔ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شوزیر علی، ڈینئل بیل، بین کولنز، ایلکس ڈیوس، بین ڈکٹ، بریٹ ہٹن، انیش کیپل، ٹوم نائٹ، کریگ اوورٹن، جمی اوورٹن، ریس ٹوپلے، کیشان ویلانی اور ثام ووڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 11 اگست کو کینگروز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -