یونس پٹھان پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ریفری ججز کمیشن کے چیئرمین مقرر

یونس پٹھان پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ریفری ججز کمیشن کے چیئرمین مقرر

  

لاہور(جی این آئی ) یونس پٹھان پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ریفری ججز کمیشن کے چیئرمین جبکہ حاجی خدائے رحیم جنرل سیکرٹری ہونگے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو نے ریفری ججز کمیشن کے سابق چیئرمین علی اکبر شاہ کی مستقل بیماری کے باعث انہیں عہدے سے فارغ کرکے سندھ کے یونس پٹھان کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں بلوچستان کے خدائے رحیم سیکرٹری ہونگے، دیگر اراکین میں اسلم قریشی، محمد علی چنگیزی، قادر زمان اور سید اشرف علی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -