گنگو لی اور دھونی بھارت کے کامیاب ترین کپتان ہیں ،ڈریوڈ

گنگو لی اور دھونی بھارت کے کامیاب ترین کپتان ہیں ،ڈریوڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ساروگنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے کامیاب ترین کپتان ہیں جن کی قیادت میں کھیلنے کا موقع ملا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران سارو گنگولی اور دھونی کیساتھ کھیلنے کا موقع ملا اور دونوں ہی کھلاڑی کامیاب ترین کپتان کہے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے لیکن سارو گنگولی کی قیادت میں بھارتی کھلاڑی جیت کیلئے بھوک ہوتے تھے اور وہ جوش میں نے کہیں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سارو گنگولی جیت سے کم کوئی بات نہیں سوچتے تھے اور ان کا ایک ہی موقف ہوتا تھا کہ ہم صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے جبکہ دھونی کو مضبوط ترین ٹیم ملی۔ تاہم اس کے باوجود دھونی میں قائدانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں۔ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ دھونی جراتمندانہ فیصلے کرتے ہیں‘ ان میں اعتماد بہت زیادہ ہے جس سے فتوحات سمیٹنا آسان ہوتا ہے۔