پالے ٹیسٹ کا آج آغاز:پاکستان کیلئے لنکن کو جیت کرکے سیر یز برابر کرنے کا آخری چانس

پالے ٹیسٹ کا آج آغاز:پاکستان کیلئے لنکن کو جیت کرکے سیر یز برابر کرنے کا آخری ...

پالے کیلے (نیٹ نیوز) سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ آج گالے انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں شروع ہو گا۔ آئی لینڈرز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ٹیموں نے دو دن پریکٹس سیشن میں تیاری کی۔ پاکستانی ٹیم سیریز برابر کرنے کےلئے جیت کے جذبے سے میدان میں اترے گی جبکہ دوسری جانب آئی لینڈرز گزشتہ تین سالوں میں سیریز میں ناکامیوں کے سامنے بریک لگانے کےلئے پرعزم ہے۔ سری لنکا نے آخری بار 2009 میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ڈرا ہونے کی صورت میں سری لنکا کی ٹیم سیریز 1-0 سے جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی اسلئے پاکستانی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کےلئے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہو گا۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا کھیلنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور اگر کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو ہم سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموںکے درمیان اب تک42 ٹےسٹ مےچ کھےلے جا چکے ہیں، جن مےںسے16مےچ پاکستان نے جےتے اور 10 مےچ سری لنکا نے جےتے جبکہ16 مےچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی