جیمی فاکس اورلیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جیمی فاکس اورلیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے ...

  

لاس اینجلس (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیمی فاکس اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلمDjango Unchainedکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے.ہدایتکار و رائٹرQuentin Tarantinoکی یہ فلم ایک غلام کے گرد گھومتی ہے جو اپنے سابق مالک کی قید سے اپنی بیوی کی آزادی اور اس سے بدلہ لینے کی کوششوں میں مصروف ہے-فلم میں جیمی فاکس غلام جبکہ لیونارڈو ڈی کیپریو بطور وِلن موجودہیں جن کیساتھ Christoph Waltzاورکیری واشنگٹن فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-امریکہ میں انسانوں کو غلام بناکر رکھنے کے دور کی عکاسی کرتی یہ فلم25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی-

مزید :

کلچر -