وینا ملک کا ہم جنس پرستی کے لئے ہم خیال لوگوں کی تنظیم بنانے کا اعلان

وینا ملک کا ہم جنس پرستی کے لئے ہم خیال لوگوں کی تنظیم بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) وینا ملک نے بھارت میں ہم جنس پرستی کی مہم کو تسلسل کے ساتھ چلانے کے لئے ہم خیال لوگوں کی تنظیم بنانے کا اعلان کردیاہے۔ گزشتہ ماہ وینا ملک نے بھارتی جریدے کے لئے ہم جنس پرستی کے حوالے سے ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اداکارہ بھارت میں قیام بڑھانے کے لئے ہر وہ کام کررہی ہے جو مذہب اور اخلاقیات کے منافی ہے۔ اس بارے میںوینا ملک نے ایک بھارتی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو انسان کسی عمل سے خوش ہوتے ہیں تو اس میں کونسی برائی ہے ۔میں ہر اُس تنظیم کی مکمل حمایت کرتی ہوں جو اس مقصد کے لئے کام کررہی ہے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک نے تنظیم کو متعارف کروانے کے لئے کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیا ہے جو اس تنظیم کی رکنیت سازی کے خدمات انجام دے گا۔

مزید :

کلچر -