امریکہ ¾ میوزک البم کی فروخت میں بہتری آگئی

امریکہ ¾ میوزک البم کی فروخت میں بہتری آگئی

لاس اینجلس (این این آئی) امریکہ میں رواں برس ریلیز ہونے والی دو میوزک البم ایڈیل21 اور ون ڈاریکشن نے بہترین کاروبار کرکے میوزک البم کے بازار کو بہتر کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیل 21 برس کی اب تک کی سب سے مقبول ترین اور سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی البم ثابت ہوئی ہے۔ اس البم کی اب تک تیس لاکھ ستر ہزار کاپی فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اس البم کے ساتھ موسیقی کے تقریبا پانچ لاکھ انتالیس ہزار شائقین نے گلوکارہ ایڈیل کی پہلی البم بھی خریدی ہے۔لڑکوں کے میوزک بینڈ کی البم ون ڈاریکشن کی اب تک آٹھ لاکھ نناوے ہزار ڈی وی ڈیز فروخت ہوچکی ہیں اور اسی کے ساتھ یہ اس برس کی تیسری سب سے مقبول میوزک البم ہے۔موسیقی امور کے ماہر نیلسن کا کہنا ہے کل ملا کر امریکہ میں اس برس دو سو بیس ملین البم فروخت ہوچکی ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکی موسیقی کا بازار دھیرے دھیرے واپس کاروبار کر رہا ہے اور بہتر کاروبار کرنے کا یہ عمل گزشتہ برس شروع ہوگیا تھا۔اس برس میوزک ویڈیوز، میوزک البم ، سنگل البم کی فروخت 853ملین پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ برس یہ تعداد 820ملین تھی۔

مزید : کلچر