پیرس کے بعد برلن میں بھی فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

پیرس کے بعد برلن میں بھی فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

 برلن (این این آئی) پیرس کے بعد جرمنی کے شہر برلن میں بھی فیشن ویک شروع ہوگیا ہے، امریکا کے صف اول کے فیشن ڈیزائنر جرمنی پہنچ گئے۔روشنی کی چکا چوند میں جرمن ماڈلز نے لیدر، اون اور نیٹ سے بنےجدید ترین لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔ شائقین ان انوکھے اور جدید ترین لباسوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مرسڈیز بینز فیشن ویک کے پہلے روز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی۔ فیشن ویک میں امریکی فیشن ڈیزائنر مارک جیکبس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایونٹ میں سپین کے لِینڈرو کینو کو ڈیزائنر فار ٹومارو ایوارڈ دیا گیا۔ لِینڈو کینو کی محنت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نےایونٹ شروع ہونے سے قبل ہر ماڈل کو اپنے ہاتھ سے تیار کیا۔

مزید : کلچر