عمران ہاشمی کرینہ کپور کے مدمقابل کاسٹ

عمران ہاشمی کرینہ کپور کے مدمقابل کاسٹ

  

ممبئی(جی این آئی)بھارتی اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ کرینہ کپور نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی کی پے درپے فلموں میں کامیابی کے بعد بالاآخر بڑے بینر کی فلمیں بنانے والے ہدایتکار بھی اب انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے مجبور ہو ہی گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے عمران ہاشمی کو اپنی اگلی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور انکے مد مقابل ہوں گی۔ ادھر کرینہ کپور نے بھی اس فلم میں کام کرنے کی بخوشی حامی بھر لی ہے۔

مزید :

کلچر -