کلاسیکل گائیک اُستاد سلامت علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پروگرام کی تیاری شروع

کلاسیکل گائیک اُستاد سلامت علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پروگرام کی ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)لیجنڈ کلاسیکل گائیک اُستاد سلامت علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پی ٹی وی لاہور مرکز نے 90منٹ دورانیہ کا پروگرام تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کو پروڈیوسر اسد جمیل ریکارڈ کریں گے۔اس پروگرام میں اصغر ندیم سید،امجد اسلام امجد،سید نور،فرخ بشیر،بشریٰ اعجاز،رفیق وڑائچ،شہزاد احمد،شاہنواز زیدی،نعیم طاہر،احمد عقیل روبی،منیزہ ہاشمی،پرویز کلیم،بدر الزمان قمر الزمان،اُستاد حامد علی خان،جسٹس(ر)ریاض اور بلقیس ریاض خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔تمام مہمان اُستاد سلامت علی خان کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عمر عادل انجام دیں گے۔

مزید :

کلچر -