بلاناغہ رقص اور ورزش خوبصورتی کاراز ہے ، مادھوری

بلاناغہ رقص اور ورزش خوبصورتی کاراز ہے ، مادھوری

ممبئی (جی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ''گلاب گینگ'' گینگسٹرز کے بارے میں نہیں ہے جیسا کہ نام سے لگتا ہے بلکہ اس فلم کی کہانی عورتوں کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جو مصیبت میں پھنسی ان خواتین کی مددکرتی ہے جو ان کی کوئی دوسرا نہیں کرسکتا۔ مادھوری نے کہا کہ فلم دراصل خواتین کی طاقت کی کہانی ہے اور اس بات نے اس کو فلم میں کام کیلئے حامی بھرنے پر مجبور کیا۔ مادھوری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے شوہر اور انکے دو بیٹے آرین اور ریان ممبئی میں خوشدلی آباد ہوگئے ہیں اور ان کے شوہر کو ڈھابے کے کھانے بڑے پسند آرہے ہیں۔ اداکارہ نے رقص کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کا اپنا کوئی رقص کا مخصوص انداز نہیں ہے بلکہ دنیا کے مختلف ڈانسز کا مجموعہ بالی ووڈ نے اپنا رکھا ہے اس لئے ایک ہی گانے میں آپ مختلف رقص کا مجموعہ دیکھ سکتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہی بات بالی ووڈ کو منفرد کرتی ہے کیونکہ یہ آسان نہیں ہے ۔ اپنی جواں جلد اور چابک دستی کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ اس کا کریڈٹ اس کی زندگی میں قائم نظم و ضبط کو جاتا ہے وہ بلاناغہ رقص اور ورزش کرتی ہے جس سے وہ فٹ ہے دوسرا اس میں کوئی بری عادت نہیں جیسے کہ سگریٹ نوشی وغیرہ۔

مزید : کلچر