حسن عسکری نے لالی ووڈ کے لئے کئی یادگار اور شہرہ آفاق فلمیں بنائی ہیں،بینا چوہدری

حسن عسکری نے لالی ووڈ کے لئے کئی یادگار اور شہرہ آفاق فلمیں بنائی ہیں،بینا ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور فلم کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ حسن عسکری نے لالی ووڈ کے لئے کئی یادگار اور شہرہ آفاق فلمیں بنائی ہیں۔وہ گزشتہ روز مقامی سٹوڈیوز میں فلم”داستان“کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر ”پاکستان“سے گفتگو کررہی تھیں۔بینا چوہدری نے کہا کہ ”داستان“میں میرا رول بہت اہم نوعیت کا ہے ۔یہ فلم اردو اور پشتو زبان میں ریلیز کی جائے گی ۔یہ میری دوسری فلم ہے اس سے قبل میں ان ہی کی دوسری فلم ”جان ہتھیلی پہ “میں کام کررہی ہوں۔ حسن عسکری جیسے سینئر ڈائریکٹر نے مجھے اپنی فلموں کے لئے منتخب کیا ہے میں اُن کی امید پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں بینا چوہدری نے بتایا کہ مجھے فلموں متعارف کروانے کا سہرا ان کے سر ہے۔میں فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی انہوں نے مجھے قائل کیا اور میں نے حامی بھرلی۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ڈراموں اور فلموں دونوں میں اداکاری کروں گی۔سلور سکرین پر کام کرنے کا اپنا علیحدہ ہی مزا ہے۔

مزید :

کلچر -