ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم فرینکن وینی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم فرینکن وینی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

 نیویارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم فرینکن وینی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈزنی پکچرز کی اس اینی میٹڈ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تھری ڈی میں پہلی بلیک اینڈ وائٹ فلم ہے۔ فلم فرینکن وینی کی کہانی سائنس فکشن ناول فرینکن سٹین پر مبنی ہے۔ وکٹر نامی لڑکے کا کتا سپارکی مر جاتا ہے۔ وکٹر سائنس کا طالبعلم ہے اور وہ سپارکی کو زندہ کر لیتا ہے اور یہاں سے اس کے مسائل شروع ہوتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر ٹم برٹن ہیں جنہوں نے ایلس ان ونڈر لینڈ جیسی فلمیں بنائی ہیں فلم پانچ اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

مزید : کلچر