کاک ٹیل باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرےگی، دپیکا پڈ کون
ممبئی(جی این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ انکی اور سیف علی خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم " کاک ٹیل" میں دونوں کی آن سکرین کیمسٹری اب تک کی تمام فلموں سے بہتر ہو گی۔ایک بھارتی ٹی وی چینل پر فلم کی تشہیری مہم کے دوران دیپکا نے کہا فلم روایتی اور فارمولا فلموں سے ہٹ کر ہے۔ انھیں اور سیف کو پوری امید ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا سیف کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ سیف نے کہا کہ انکی عمر اب25 سال نہیں رہی وہ اب 42 سال کے ہیں ، شاید اسی لیے وہ اب کردار کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔فلم 13 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔