سورج بابا نے سجل علی سے اپنی ٹیلی فلم میں مفت اداکاری کروالی

سورج بابا نے سجل علی سے اپنی ٹیلی فلم میں مفت اداکاری کروالی

لاہور(فلم رپورٹر)آﺅ تم کو بالی ووڈ کی ہیروئن بنادوں،بھارتی فلم میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر مصنّف سورج بابا نے ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل سجل علی سے اپنی ٹیلی فلم میں مفت اداکاری کروالی۔تفصیلات کے مطابق سجل علی کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سورج بابا نے اداکارہ کو اپنی بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر دکھائیں اور کہا کہ میں تم کو بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام دلواسکتا ہوں اس کے بدلے میں تم میری ایک ٹیلی فلم بلا معاوضہ کردو یہ بات سُن کر سجل علی راضی ہوگئیں ۔ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ مکمل ہوتے ہی سورج بابا غائب ہوگئے اور اب وہ اداکارہ کا فون بھی نہیں سُنتے ۔یاد رہے کہ مذکورہ مصنّف اس سے قبل کئی اداکاراﺅں اور ماڈلز سے بھارتی فلموں میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ایک اداکار نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل علی ایک ابن الوقت لڑکی ہے جو اپنا مطلب نکلنے کے بعد کسی کو پہچانتی بھی نہیں ہے اس دفعہ اس کے ساتھ جو ہوا لکل ٹھیک ہے۔شہرت حاصل کرتے ہی اس لڑکی سب سے پہلے اپنے محسن ڈائریکٹر نین منیار کو فراموش کرتے ہوئے اُس کے سوپ”محمود آباد کی ملکائیں“ کی ریکارڈنگ کے لئے ڈیٹس نہیں دیں تھیں جس کی وجہ سے نین منیار کو سوپ میں اس کے رول کو ختم کرنا پڑا تھا۔اس خبر کے بارے میں جب سورج بابا سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند جارہا تھا۔

مزید : کلچر