جسٹن بائیبر کو لاپرواہی برتنے اور اوور سپیڈنگ پر جرمانہ

جسٹن بائیبر کو لاپرواہی برتنے اور اوور سپیڈنگ پر جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (آئی این پی) معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بائیبرکو کیلیفورنیا ہائی وے پر لاپرواہی برتنے اور اوور اسپیڈنگ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق جسٹن بائیبر ایک سو انتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ہائی وے پر رفتار کی حد ایک سو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔ پولیس کے روکنے پر جسٹن بائیبر نے بتایا کہ وہ فوٹو گرافروں سے بچنے کیلئے تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے تھے تاہم پولیس نے جسٹن بائیبر کے اس موقف کی نفی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹن بائیبر نے ان سے بھر پور تعاون کیا اور جرمانے کی ٹکٹ دینے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

مزید :

کلچر -