ہر بڑا اداکار میرے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے،آسین کا دعویٰ

ہر بڑا اداکار میرے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے،آسین کا دعویٰ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی فلم بول بچن میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ آسین نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں انہیں صرف کچھ ہی سال ہوئے ہیںمگر آج بالی وڈ کا ہر بڑا اداکار ان کے ساتھ اداکاری کرنے کا خواہش مند ہے۔فلم بول بچن کے بارے میں بات چیت کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے مختصر بالی وڈ کیرئیر میں اب تک انہوں نے جو بھی فلمیں کی ہیں وہ بڑے اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کی ہیں تو کیا انہوں نے ایسا منصوبہ بنایا تھا کہ وہ صرف سپر سٹارز کے ساتھ ہی کام کریں گی؟اس سوال کے جواب میںآسین کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے۔ شاید میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس جس فلم کی بھی پیش کش آتی ہے اس میں کوئی نہ کوئی بڑا اداکار ہوتا ہے۔ جیسے میں بول بچن کے بعد کھلاڑی 786 میں کام کررہی ہوں جس میں اکشے کمار ہیں۔ ہاﺅس فل ٹو میں ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ بالی وڈ کے سپرسٹارز میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔بول بچن میںآسین کے ساتھ کام کرنے والے اداکار ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ اجے دیوگن کا کہنا ہے کہآسین بے حد پروفیشنل ادکارہ ہیں اس لیے ان کے ساتھ کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ آسین نے بہت کم وقت میں کافی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے کام کو بے حد سنجیدگی سے کرتی ہیں اور شوٹنگ کے دوران فلم کے ہر پہلو کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔واضح رہے کا آسین نے اپنے بالی وڈ کریئر کی شروعات 2008میں عامر خان کی فلم گجنی سے کی تھی۔ ان کی دوسری ہندی فلم لندن ڈریمز میں سلمان خان اور اجے دیوگن جیسے بڑے سٹارز ان کے ساتھ تھے۔آسین اب تک عامر خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، سلمان خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

مزید : کلچر