کیٹی ہومز نے طلاق سے 2ماہ قبل سوتیلی بیٹی کوملازمت سے نکلوا دیا

کیٹی ہومز نے طلاق سے 2ماہ قبل سوتیلی بیٹی کوملازمت سے نکلوا دیا

  

 واشنگٹن(نیٹ نیوز )کہانیوں والی سوتیلی ماں حقیقت میں بھی ہوتی ہیں۔ کیٹی ہومز نے ٹام کروز سے طلاق لینے سے دوماہ قبل سوتیلی بیٹی کوملازمت سے نکلوا دیا تھا۔ کیٹی ہومز نے ٹام کروز کی انیس سالہ بیٹی ایسا بیلا کو گود لیا ہوا تھا۔ایسا بیلا ٹام کروز کی سابق بیوی نکول کڈمین کی بیٹی ہے جو ایک ملبوسات کی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔اطلاعات ہیں کہ طلاق کے کاغذات داخل کرنے سے دو ماہ قبل کیٹی ہومز نے اپنا سوتیلا پن دکھاتے ہوئے ٹام کروز کی بیٹی کو ملازمت سے بے دخل کروا دیا۔دوستوں کا کہنا ہے دونوں ماں بیٹی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے۔ ایسابیلا کیٹی کو مام کہہ کر پکارتی تھی۔

مزید :

کلچر -