رواں مالی سال کے دوران افرادی قوت میں 3.5 فیصد اضافہ متوقع

رواں مالی سال کے دوران افرادی قوت میں 3.5 فیصد اضافہ متوقع

  

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 2012-13ءکے دوران افرادی قوت میں 3.5فیصد اضافہ متوقع ہے جس کو روز گار فراہم کرنے کیلئے 20لاکھ روز گار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے ۔ بے روز گاری کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت نے ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ کے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں۔ جن میں نیشنل انٹر نشپ پروگرام ، صدارتی روز گار سکیم ، نیشنل بینک کی طرف سے اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضہ سکیم ، رہائشی سہولتوں میں اضافہ کیلئے 10لاکھ گھروں کی تعمیر ، کچی آبادیوں تک رسائی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں دگنا اضافہ ، کم سے کم تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ، نیشنل ووکیشنل ٹینکینکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ٹریڈ یومنیز کی بحالی کے پروگرام شامل ہیں۔ وفاقی حکومت بے روز گاری کے خاتمہ کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -