کاروباری برادری کے مسائل میں میڈیااہم کردارحل کرسکتاہے: آرسی سی آئی

کاروباری برادری کے مسائل میں میڈیااہم کردارحل کرسکتاہے: آرسی سی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے "میڈیا انٹر ٹینمنٹ"کا اجلاس چیمبر کے خالد وحید ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین خواجہ مشتاق احمد نے جبکہ نائب صدر راولپنڈی چیمبر چوہدری اقبال احمد ،نائب چیئرمین طارق نجیب بٹ اور دیگر اراکین ِ کمیٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی خواجہ مشتاق احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے کسی طور بھی انکار نہیں کیا جا سکتا اور خاص طور پر عوامی نکتہ نظر کے مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے میں میڈیا بھر پور کردار ادا کر سکتا ہے اس سلسلے میں ضروری ہے کہ میڈیا اور چیمبر کے مابین بہترین روابط کو فروغ دیا جائے تا کہ خطے کی تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل کو احسن طور پر متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب صدر چوہدری اقبال احمد نے کہا کہ چیمبر کے نکتہ نظر کو عوام تک پہنچانے کے لئے چیمبر میں میڈیا سیل کام کر رہا ہے اور چیمبر اور میڈیا کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے اور ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں جس میں مقامی صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی جائے اور چیمبر کا موقف کھل کا پیش کیا جائے۔انہوںنے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو تجویز دیتے ہوئے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ٹاک شوز اور انٹر ویوز بہترین ذریعہ ہیں اس ضمن میں کمیٹی فعل کردار ادا کرے۔انہوں نے چیئرمین کمیٹی کو چیمبر کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروئی۔

مزید :

کامرس -