فیصل آباد چیمبر: مجلس عاملہ کی نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری
فےصل آ باد(پ ر) صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادمزمل سلطان کی صدارت میں ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس عاملہ کی 13خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن برائے 2012-13 کے شیڈول اور الیکشن کمیشن کی منظوری دے دی گئی۔شیڈول چیمبر کی ویب سائٹ اور نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن تین افراد پر مشتمل ہوگا جس میں محمد ایوب صابر میسرز پرائم کلر ٹریڈنگ کمپنی ،عبدالستار علوی میسرز اے کے فیبرکس اور شاہد احمد شیخ میسرز ہارون سلمان انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ بطور ممبران فرائض سر انجام دیں گے۔ الیکشن پراسیس 09 جولائی2012 سے شروع ہوگا جس کے مطابق ووٹرز کی حتمی فہرست مورخہ 15اگست2012 کو نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ پر آویزاں کردی جائے گی۔ اہل امیدواران مجلس عاملہ کی خالی نشستوں کےلئے اپنے کاغذات نامزدگی مورخہ 1 8 اگست2012 تک ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادکے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔جبکہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی چھ،چھ نشستوں اور خواتین کی ایک مخصوص نشست کےلئے ووٹنگ بالترتیب مورخہ 11ستمبر2012،ایسوسی ایٹ کلاس12ستمبر2012 اور خواتین کی مخصوص نشست کےلئے13 ستمبر2012کو ہو گی۔ ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب مورخہ17ستمبر2012کو عمل میں لایا جائے گا۔ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا سالانہ اجلاس عام مورخہ27ستمبر2012 کو منعقد ہوگا۔