کمزور ترین معیشتوں کی رکنیت سازی کےلئے ڈبلیوٹی اونئے معیارات پر متفق

کمزور ترین معیشتوں کی رکنیت سازی کےلئے ڈبلیوٹی اونئے معیارات پر متفق

کراچی(اے این این ) عالمی تجارتی تنظیم نے دنیا کی کمزور ترین معیشتوں کے لئے تنظیم میں رکنیت سازی کے لئے نئے معیارات پر اتفاق کر لیا، ڈبلیو ٹی او کی دستاویز کے مطابق اب افغانستان، ایتھوپیا اور سوڈان سمیت دیگر کمزور ترین ممالک بھی عالمی تجارتی تنظیم کی رکنیت حاصل کر سکیں گے، دستاویز پر تنظیم کی جنرل کونسل پچیس سے چھبیس جولائی تک دستخط کر دے گی، ڈبلیو ٹی او حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم کے رکن ایک سو پچپن ممالک نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ نئے غریب رکن ممالک کو عالمی تجارتی تنظیم میں دی گئی خاص رعایتوں پر کوئی شکایت نہیں کی جائے گی، اور انھیں تنظیم کے قوانین پر عمل درآمد میں آسانی کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان، ایتھوپیا، سوڈان، بھوٹان، کوموروس اور لائبیریا سمیت کئی پسماندہ ممالک عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔

مزید : کامرس