بزنس ٹو بزنس ای کامرس ٹرانزیکشنز 124کھرب ڈالرتک پہنچ گئیں

بزنس ٹو بزنس ای کامرس ٹرانزیکشنز 124کھرب ڈالرتک پہنچ گئیں

  

اسلام آباد (اے پی پی)بین الاقوامی مارکیٹ میںبزنس ٹو بزنس ( بی ٹو بی )ای کامرس ٹرانزیکشنز 124کھرب ڈالر (12.4ٹریلین ڈالر) تک پہنچ چکی ہیں۔ جو 2005ءمیں 34کھرب ڈالر تھیں۔ پاکستانی برآمد کنند گان آن لائن کاروباری مواقعوں سے استفادہ کر کے ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔ گلوبل بزنس ایکسپینشن آف ٹریڈ کی کے سربراہ حافظ ثکیف نے کہا ہے کہ انٹر نیٹ پاکستانی معیشت کا مستقبل ہے اوراگر ہم انٹرنیٹ پر موجود مواقعوں سے استفادہ گریں تو ملکی برآمدات میں کئی گناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ابھی اس طرف توجہ نہیں دی جا رہی ۔ لیکن مستقبل میں اس طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ای کامرس کو بنیادی اہمیت دی جا تی ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اپصنی مصنوعات کی فروخت اور تشہیر کیلئے انٹر نیٹ سے استفادہ کرتے ہیں۔ جس سے بڑے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تجارت و برآمدی ادارے بھی ای کامرس کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -