: تمباکو کی فی کلو گرام قیمت میں اضافہ

: تمباکو کی فی کلو گرام قیمت میں اضافہ

  

 اسلام آباد(جی این آئی) پاکستان تمباکو بورڈ نے تمباکو کی فصل دو ہزار بارہ کیلئے قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی کلو گرام قیمت ایک سو اکیس روپے مقرر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کی قیمتوں میں تمباکو کی قیمت ایک سو سترہ روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی تھی۔ پاکستان تمباکو بورڈ نے قیمتوں پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ معیار کی درجہ بندی پر بھی نظر ثانی کی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے تمباکو کے کاشتکاروں نے تمباکو کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کیا تھا۔

مزید :

کامرس -