ٹیکسٹائل برآمدات میں 56.52فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات میں 56.52فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی)مالی سال 2004-5ءتا2010-11ء پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 56.52فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2004-5ءمیں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 8.82ارب ڈالر تھا جو مالی سال 2010-11 ءمیں بڑھ کر 13-80ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ چھ سال قبل پاکستانی برآمدات بنگلہ دیش کے مقابلے میں بہت زیادہ تھیں۔ جواب کم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور دوسرے مسائل کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ احسن بشیر نے کہا کہ پالیسی میکرز کو چاہئے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے بھرپور توجہ دیں تاکہ انتہائی اہم پیداواری سیکٹر کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا جا سکے ۔ جس سے معاشی ترقی کے مطلوبہ اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں گے ۔    (zuh/jav/rmq 1210:12)

مزید :

کامرس -