روس: گندم کی قیمت 276 ڈالر فی ٹن ہوگئی

روس: گندم کی قیمت 276 ڈالر فی ٹن ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس میں گندم کی قیمت 276 ڈالر فی ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ گندم کی قیمت میں اضافے سے چارے اور گوشت کی قیمتو ںمیں بھی اضافہ ہوگا، ایگریکلچر مارکیٹ سٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے سربراہ دمتری ریالکو نے مقامی اخبار کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے 7.075 روبل فی ٹن کے حساب سے گندم کی تجارت ہوئی۔ زراعتی سال کے آغاز پر گندم کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ دہائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا جب 2010ءمیں روس میں شدید خشک سالی کا سامنا تھا۔ رواں سیزن میں روس میں گندم کی پیداوار مقررہ ہدف 94 ملین ٹن سے کم ہو کر 85 ملین ٹن رہی، جس کی وجوہات روس میں حد سے زیادہ بارش بتائی جاتی ہیں۔

مزید :

کامرس -