مالی سال کے آغاز پر ہی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

مالی سال کے آغاز پر ہی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) مالی سال کے آغاز پر ہی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جولائی کے پہلے ہفتے میں کیلے کی قیمت 20فیصد اور سیب کی قیمت 5فیصد بڑھ گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون میں مجموعی طور پر31اجناس کی قیمتوں میں اضافہ، 12میں کمی اور آٹھ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس دوران پھلوں، گندم، دالوں اور خورنی تیل کی قیمتوں میں اوسطا تین فیصد اور مصالحہ جات کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ انڈے، سبزی، پکے ہوئے کھانوں اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں تین فیصد کمی دیکھی گئی۔

مزید :

کامرس -