افغانستان جانیوالے کنٹینر پہلے سے ہی کلیئر ہیں:کسٹم ایجنٹس

افغانستان جانیوالے کنٹینر پہلے سے ہی کلیئر ہیں:کسٹم ایجنٹس

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان جانے والے کنٹینرز پہلے سے کلیئر ہیں، نیٹو کنٹینرز پر ٹریکنگ سسٹم لگانے کے لئے کام جاری ہے۔ کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ نے بتایا کہ نیٹو افواج کی سپلائی کھولنے کی حکومتی سطح پر بات ہوئی ہے، لیکن بورڈ کی طرف سے ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کنٹینرز افغانستان گئے ہیں، وہ پہلے سے کلیئر ہیں اور مختلف نجی گوداموں میں کھڑے تھے۔ کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ بورڈ پالیسی پر کام کر رہا ہے، نیٹو کنٹینرز پر ٹریکنگ سسٹم لگانے کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں۔ سیف اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے تینوں ٹرمینلز پر آٹھ سے دس ہزار کنٹینرز موجود ہیں اور اس سلسلے میں تمام کلکٹریکٹ تیزی سے کام کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -