گیارہ ماہ کے دوران 41500استعمال شدہ گاڑیاں درآمد

گیارہ ماہ کے دوران 41500استعمال شدہ گاڑیاں درآمد

کراچی(اکنامک رپورٹر)گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 41ہز ار 500استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے درآمدی پالیسی میں نرمی کی تھی۔ جس کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ کسٹمز حکام کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 50ہزار یونٹس سے بڑھ سکتی ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا دسمبر 2008ءکے دوران 4140نئی اور 7931استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں اسی طرح جنوری تا دسمبر 2009کے 1842نئی اور 3142ااستعمال شدہ جبکہ جنوری تا دسمبر 2010ءکے دوران 2428نئی اور 3406استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال جنوری تا دسمبر 2011ءکے دوران صورتحال میں نمایاں تبدیلی اور 2019ءنئی گاڑیاں کے ساتھ 30ہزار 615استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ وفاقی حکومت نے عام آدمی کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں رعایت دی تھی جس کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور 800، 1000، 1300سی سی اور اس سے زائد طاقت کی اکستالیس ہزار پانچ سو گاڑیاں درآمد کی گئیں۔   

مزید : کامرس