لندن‘ تاخیر سے شادی، طلاق کی شرح نے 40سال کی کم شرح کو چھو لیا
لندن (جی این آئی ) تاخیر سے شادی پر طلاق کی شرح نے 40 سال میں سب سے کم سطح کو چھولیا اور مزید کمی کی توقع ہے اخبار میل کے مطابق لگتا ہے کہ زائد عمرمیں شادی کرنے والوں کی شادی دیر تک برقرار رہتی ہے 1970 کے عشرے میں طلاق عام ہوگئی تھی 1993 میں تعداد بڑھ کر 165000 ہزار ہوگئی تھی 2011 میں 119610 طلاقیں ہوئی تھیں جب کہ 2010 میں تعداد 133499 تھی منسٹری آف جسٹس کے تجزیہ نگاروں کے مطابق کمی چھوٹی شادی شدہ آبادی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی شادی کی اوسط زائد عمر کی غماز بھی ہے ۔