میکسیکو، الیکشن کمیشن نے نومنتخب صدر کو کامیاب قرار دے دیا

میکسیکو، الیکشن کمیشن نے نومنتخب صدر کو کامیاب قرار دے دیا

میکسیکو سٹی (آ ئی اےن پی )میکسیکو کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نومنتخب صدر انریک پینا نیتو کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز میکسیکو سٹی میں ایک پریس کانفرنس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہارنے والے صدارتی امیدوار آندرس مینوئل لوپیز کی درخواست پر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ لیونارڈو والدیزنے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے یکم جولائی کو ہوئےانتخابات شفاف تھے۔ انتخابات میں پانچ کروڑ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور پینا نیتو کو اڑتیس اعشاریہ دو فیصد ووٹ ملے۔

مزید : عالمی منظر