فاروق احمد ڈار کو عوامی اجتماع سے خطاب کرنے سے روکنے کی شدید مذمت

فاروق احمد ڈار کو عوامی اجتماع سے خطاب کرنے سے روکنے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ (آر) نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے پارٹی رہنماﺅں کو جنوبی کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت کارروائی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے ایل ایف (آر) کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میںکہا کہ پارٹی چیئرمین فاروق احمد ڈاراپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں پامپور کے قریب روک دیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی ۔ انھوںنے پولیس کے اس اقدام کو غیر جمہوری قراردیا ۔ ادھر فرنٹ کے چیئرمین فارو ق احمد ڈار نے ایک بیان میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

عالمی منظر -