مونٹریال،رولر کوسٹر کی ٹکر سے تفریحی پارک کا کارکن ہلاک
مونٹریال(آ ئی اےن پی )مونٹریال مےں رولر کوسٹر کی ٹکر سے تفریحی پارک کا کارکن ہلاک پولیس کے مطابق مونٹریال کے تفریحی پارک میںرولر کوسٹر کی ٹکر سے ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے 35 سالہ ورکر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ممنوعہ علاقہ میں داخل ہو گیا تھا جہاں رولر کوسٹرکی ٹکر کے باعث ہلاک ہوگیا۔ ایمبولینس سروس کو فوری طورپر جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے واقعہ کے صدمہ سے متاثر ہونے والوں کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی طبی امداد دی جبکہ ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد تفریحی پارک بند کر دیا گیا۔