لندن، کوچ میں سگریٹ سے دھواں نکلنے پر فوج طلب

لندن، کوچ میں سگریٹ سے دھواں نکلنے پر فوج طلب

لندن(آ ئی اےن پی ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن جانے والی کوچ پر بیگ میں دھواں نکلنے کی اطلاع پر پولیس نے کوچ کے مسافر اتار دیے اور ایم چھ موٹر وے چار گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی۔ برطانوی مےڈ ےاکے مطابق لندن جانے والی کوچ میں اڑتالیس مسافر سوار تھے۔ ان سب کو کوچ میں سے اتارا گیا اور ان کو زبردستی موٹروے پر ایک دوسرے سے دور بٹھایا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی اس لیے کی گئی کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ کوچ میں پڑے ایک بیگ میں سے دھواں نکل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق کوچ میں سوار ایک مسافر کے پاس الیکٹرونک سگریٹ تھا جس میں دھواں نکلتا ہے۔ بیگ میں سے دھواں نکلنے کی اطلاع کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، فوج اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کوچ کو حصار میں لے لیا اور موٹر وے کو عام ٹریفک کے لیے چار گھنٹے تک بند رکھا۔کوچ میں سوار جینی لسٹر نے بتایا ہم جب کوچ سے نیچے اترے ہیں تو مسلح پولیس نے ہم پر بندوقیں تان رکھی تھیں۔ انہوں نے ہمیں کہا کہ لائن بنا کر دور دور بیٹھ جائیں اور ایک دوسرے سے بات نہیں کرنی۔

مزید : عالمی منظر