جموںو کشمیر سالویشن موومنٹ کی حریت رہنماﺅں کی گھروں میں نظربندی کی مذمت

جموںو کشمیر سالویشن موومنٹ کی حریت رہنماﺅں کی گھروں میں نظربندی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر سالویشن موومنٹ نے حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان ، ظفر اکبر بٹ اور دیگر کی گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سالویشن موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ حریت رہنماءغیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کے اہل خانہ سے اظہا ر یکجہتی کیلئے اسلام آباد جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں گھر میں نظربند کر دیا ۔ ترجمان نے مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی ابتر حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرم موسم اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظربندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -