لندن‘ اربوں پونڈ کی بچت کیلئے ڈیٹافورس کی ٹیم بنائی جائے، تھنک ٹینک
لندن (جی این آئی )یک تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ حکومت کو اربوں پونڈ کی بچت کرنے کیلئے ڈیٹافورس کے کام سے لگن رکھنے والے ماہرین کی ٹیم بنانی چاہئے، تاکہ اس ناقص عمل کی نشاندہی کی جاسکے جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو ہر سال 33 بلین پونڈ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، پالیسی ایکسچینج کا کہنا ہے کہ ایلیٹ ڈیٹا فورس کو وہائٹ ہال کے محکموں کے پاس موجود بھاری تعداد میں موجود معلومات تک رسائی دی جانی چاہئے تاکہ ناقص کارکردگی کاپتہ چلایاجاسکے اس ٹیم کو براہ راست وزیر اعظم کو جوابدہ ہونا چاہئے اور اسے اپنی پہلے سال کی کارکردگی میں کم از کم ایک بلین پونڈ کی بچت کاہدف دیاجانا چاہئے ۔تھنک ٹینک نے دعوی کیا ہے کہ جدید ترین اینالائٹیکل ٹیکنک کے استعمال سے حکومت اور پبلک سروسز کے اخراجات جاریہ میں 13-22 بلین پونڈ تک کی بچت کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ بینی فٹ فراڈ اورغلطیوں کی مد میں ایک سے 3بلین پونڈ اورٹیکس کے معاملات کی درست نشاندہی اور تفتیش کے ذریعہ 2 سے 8 بلین پونڈ کی بچت کی جاسکتی ہے ۔