رومانیہ، صدر کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور

رومانیہ، صدر کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور

بخارسٹ(آ ئی اےن پی )رومانیہ کی پارلیمنٹ نے صدر تراتیان باسیکیو کیخلاف تحریک مواخذہ کی منظوری دیدی۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی پارلیمنٹ میں صدر کیخلاف تحریک مواخذہ کے حق میں 372 جبکہ مخالفت میں 114 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمنٹ سے تحریک مواخذہ کی منظوری کے بعد اب صدر تراتیان کی جگہ سینٹ کے سپیکر کرائن نٹو نیسکو عبوری صدر کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ صدر تراتیان کا رہائی کا امکان طے پاگیا ہے۔ دریں اثناءامریکہ نے رومانیہ کے صدر کیخلاف تحریک مواخذہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملک میں قانون کی حکمرانی کے احترام کو یقینی بنانا چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں لیبیا میں ہونیوالی صدر کیخلاف حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نیٹو اتحادی میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام نہیں چاہتے۔

مزید : عالمی منظر