اسرائیل نے مغربی کنارے کو بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے مغربی کنارے کو بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی

  

مقبوضہ بیت المقدس ( اے این این ) اسرائیل کی بجلی سپلائی کرنے والی جنرل پاور کمپنی نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کو دی گئی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی کمپنی کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بجلی کے بلوں میں جو اضافی سرچارج لگایا گیا تھا، رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے اس کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث وہ بجلی منقطع کرنے پرغور کر رہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زمپنی کے چیئرمین "یفتح رون ٹال" کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں فراہم کردہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے بارے میں رام اللہ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود فلسطینی انتظامیہ نے اس کی ادائیگی نہیں کی ہے، جس کے بعد وہ مغربی کنارے کے دیہاتوں اور شہروں میں جاری کردہ بجلی روک سکتے ہیں۔ کمپنی کے بیان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اس کے چھ اعشاریہ چار ملین شیکل کی مقروض ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ فلسطینی شہروں بالخصوص مغربی کنارے کو بجلی کی فراہمی روکے جانے کے بارے میں اسرائیلی حکام نے ایک ایسے وقت میں دھمکی دی ہے جب فلسطینی انتظامیہ پہلے ہی مالیاتی بحران کا شکار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -