مقبوضہ کشمیر : امرناتھ یاتریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری، تعداد37ہوگئی

مقبوضہ کشمیر : امرناتھ یاتریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری، تعداد37ہوگئی

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوںکی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے اور یاترا کی حفاظت پر مامور ایک بھارتی فوجی اورمزید چار یاتری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاترا کے دوران رواں سال ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 37ہو گئی ہے۔ یاترا کے بیس کیمپ بال تل پر غار کے راستے پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار نائیک سنت لعل بریری مرگ علاقے میںگشت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ۔ اس دوران امرناتھ غار کے نزدیک روی کمار ساکن آندھرا پردیش دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا۔ 35سالہ بھارتی خاتون گوری رانی ، 45سالہ سنتوش اور رام کرشن بال تل کے قریب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔

مزید :

عالمی منظر -