لندن میں 2005 کو ہونے والے بم حملوں کی 7ویں برسی منائی گئی

لندن میں 2005 کو ہونے والے بم حملوں کی 7ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لندن (جی این آئی ) لندن میں سات جولائی 2005 کو ہونے والے بم حملوں کی ساتویں برسی ہفتہ کو منائی گئی لندن کے تین انڈرگرانڈ ٹرینوں اور ایک بس میں ہونے والے ان حملوں میں 52 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ان میں سے بعض کے اعضا بھی ضائع ہوگئے ہیں دھماکوں میں مرنے والوں کے لواحقین و عزیز و اقارب ان مقامات کا دورہ کیا جہاں جہاں ان کے پیارے ہلاک ہوئے تھے لوگوں کے ذہنوں میں اب بھی ان دھماکوں کی یاد تازہ ہے ان کے بعد برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے مزید قوانین بھی بنائے گئے ہیں مرنے والوں کے لواحقین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کے تحفظ کے لئے زیادہ اقدامات کئے جائیں ۔

مزید :

عالمی منظر -