یوکرائن ‘مسافر بس حادثے کا شکار، 14 روسی زائرین ہلاک، 22 زخمی

یوکرائن ‘مسافر بس حادثے کا شکار، 14 روسی زائرین ہلاک، 22 زخمی

  

کیف (اے پی پی) یوکرائن کے شمالی حصے میں ہفتہ کی صبح مسافر بس کے حادثے میں 14 غیر ملکی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ یوکرائن کے حکام کے مطابق ایک مسافر بس روس سے تعلق رکھنے والے 41 عیسائی زائرین کو لے کر یوکائیف میں عیسائی مذہبی مقام کی طرف جاتے ہوئے شمالی شہر کرنیوف کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی مسافروں کو واپس لانے کیلئے ایک فوجی طیارہ روس سے یوکرائن روانہ کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -