امریکی ریاست کولوراڈو میں آگ کے بعد سیلاب کا خطرہ

امریکی ریاست کولوراڈو میں آگ کے بعد سیلاب کا خطرہ

  

ڈینور(آ ئی اےن پی ) امریکی ریاست کولوراڈو میں آگ کے بعد سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ کئی شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑتا جا رہا ہے۔ کولوراڈو کی آگ پر90 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔ 27 جون سے لگی آگ سے بتیس ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کی آگ گھروں اور گاڑیوں کے ساتھ قدرتی پودوں کو بھی نگل گئی ہے ایسے میں ہونے والی بارش سیلاب کا سبب بن سکتی ہے۔ ادھر مشرقی ریاستوں میں چھ دن جاری رہنے والے ہلاکت خیز طوفان سے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں اور گرمی ہے کہ بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز شکاگو میں 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی اٹلانٹک سے وسطی اٹلانٹک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں گرمی سے بچنے کے لیے لوگ پارکوں میں فواروں کے درمیان دن گزار رہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -