لندن میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں برس جائے گی

لندن میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں برس جائے گی

  لندن (جی این آئی )برطانیہ میں جون کے مہینے کی ریکارڈ بارشوں کے بعد جولائی میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ ایک دن میں اتنی زیادہ بارش ہوگی جو ایک ماہ کے دوران پڑنے والی بارش سے بھی زیادہ ہوگی محکمہ موسمیات نے سیلاب کی کئی وارنگز جاری کردی ہیں اور آنے والے چند دنوں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے شدید بارشوں سے روز مرہ کی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے نارتھ یارکشائر میں ایک کاروں پارک کو سیلاب کے خدشہ کے پیش نظرخالی کرالیا گیا ہے ویسٹ یارکشائر میں گذشتہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں اور بہت سے علاقے متاثر ہوئے پرنس چارلس نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے نقصان پر اظہار ہمدردی کیا انکوائرمنٹ ایجنسی نے سیلاب کی 111 وارننگز دے رکھی ہیں ان وارننگز کے بعد نارتھ ایسٹ نارتھ ویسٹ مڈ لینڈز اور انہی ریجن سے 26 جگہوں کو خالی کرالیا گیا ہے لنکا شائر کے قصبے ڈارون کو بھی گذشتہ ماہ خالی کرالیا گیا تھا سکاٹ لینڈ کے مغربی کنارے میں آئل آف مل کے قریب سیلاب کی وجہ سے کاروں میں پھنسے ہوئے 14 سیاحوں کو حکام نے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے ان میں ایک نو مولود بچہ بھی تھا ناٹنگھم شائر میں شدید بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر اس ویک اینڈ پر ساتھ یارکشائر میں ہونے والا میلہ منسوخ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ کئی دوسری جگہوں میں بھی گھروں کو سیلابی پانی کے خطرے کی وجہ سے خالی کرالیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارشیں ہوں گی ۔

مزید : عالمی منظر