بھارت بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو پھر گول کر گیا،تحریک کشمیر برطانیہ

بھارت بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو پھر گول کر گیا،تحریک کشمیر برطانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برمنگھم (جی این آئی )تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری کی سطح پر مذاکرات اور مشترکہ اعلامیہ پاکستان وفد کو بھارت نے ابو جندال اور رنجیت سنگھ کا کیس دے کر واپس کردیا ہے بھارت نے مذاکرات سے پہلے بھی الزامات کی ایک فہرست جاری کردی پاکستانی وفد کو کہا گیا کہ وہ یہ ہر کام کریں اگلی باری پر مذاکرات کرنے کیلئے بھارت نے اپنے ایجنڈے کے مطابق وفد کو آئندہ مذاکرت تک ایک فائل کے ساتھ واپس کردیا آخر بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد یہی کچھ حاصل ہونا تھا انہوں نے کہا کہ بھارت نے بڑی چالاکی سے مختلف ایشو میں پھنسا کر کشمیر کو گول کر دیا ہے پاکستان کے بھارت میں دہشت گردی اور اسکے خلاف کارروائی کرنے کا ماضی کی طرح ممبئی حملوں میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا جو بھارت کئی مرتبہ دہرا چکا ہے اور اسکی ابھی تک بھارت نے پاکستان کو کوئی رپورٹ تک نہیں دی جو ایک دی گئی تھی وہ میراٹھی زبان میں تھی محمد غالب نے کہا کہ بھارت کا یہ طرز عمل اور پالیسی گذشتہ 65 سال سے چلی آرہی ہے مذاکرات فوٹو سیشن سے آگے کبھی نہیں بڑھے بھارت نے ہر بار ایک نئی تاریخ دی ہے اور اس دوران وہ اپنے ایجنڈے پر کام کریگا اور اصل مسئلے کی طرف کبھی نہیں آئے گا اور کشمیریوں کو بار بار جو دلاسے اور تسلیاں دی جاتی ہیں۔ اس سے کشمیریوں کے اندر بھارتی لابنگ بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے اور پاکتان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو ایسی نفرت کا شائد کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جو کچھ وہ ملک کے اندر کررہی ہیں ملک کے وقار کو بدنام کررہے ہیں دنیا میں پاکستان کی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے بھارت سے زیادہ وہ خود بہت سارا کام پاکستان کے خلاف کردیتے ہیں کہ بھارت کو کچھ زیادہ کرنے کی تکلیف نہیں ہوتی ۔

مزید :

عالمی منظر -